علی گڑھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے پہلوان پارس محمد نے اپنی محنت، لگن اور ایمانداری سے "ولڈ گریپلنگ چیمپئن شپ 2022 اسپین" میں جگہ بنانے میں کامیاب تو ہو گئے تھے ۔ان کا ولڈ گریپلنگ چیمپئن شپ کے لئے ہندوستانی 27 رکنی ٹیم میں انتخاب بھی ہوگیا تھا لیکن ویزا نہیں ملنے کی وجہ سے ان عالمی کشتی مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔Wrestler Disappointed By Not Getting Visa ,Could Not Participate In World Championship
ویزا نہیں ملنے سے محمد پارس عالمی کشتی مقابلوں میں شرکت سے محروم پارس محمد کے مطابق وہ علیگڑھ کے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی والدین کسان ہیں، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔ اب تک وہ دس ضلع، دس ریاستی اور دو قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔اس میں وہ اب تک کل ضلع سطح میں دس گولڈ، ریاستی سطح میں 8 گولڈ، 1 برونس، 1 سلور میڈل اور قومی سطح پر 1 گولڈ اور 1 سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔
ویزا نا ملنے سے پہلوان مایوس، ولڈ چیمپئن شپ میں نہیں لے پایا حصہ پارس محمد کا کہنا ہے مجھے اللہ پر اور اپنے اوپر پورا بھروسہ ہے ۔میں اگر ولڈ گریپلنگ چیمپئن شپ اسپین جاتا تو ملک کے لئے ضرور میڈل لاتا لیکن ویزا نا ملنے سے میں مایوس ہوں ۔لیکن اب اگلے سال ریاض میں ہونے والی ولڈ چیمپئن شپ کے لئے میں تیاری کر رہا ہوں۔ انشاءاللہ ملک کے لئے ضرور میڈل لاون گا۔
ویزا نا ملنے سے پہلوان مایوس، ولڈ چیمپئن شپ میں نہیں لے پایا حصہ مزید پڑھیں:Member O Mehrab Foundation منبر ومحراب فاؤنڈیشن کے تحت عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن مجید
پارس نے مزید بتایا ولڈ گریپلنگ چیمپئن شپ 12 سے 15 اکتوبر کو اسپین میں ہونی تھی جس کے لئے ہمیں 12 اکتوبر کو ہندوستان سے جانا تھا۔ جانے سے دو دن قبل ہمیں معلوم چلا کہ سبھی کھلاڑیوں کو ویزا نہیں مل رہا ہے۔ اسپین سفارت خانہ سے ویزے سے انکار (Refusal of Visa) کا خط ملتا ہے جس سے واضح ہوا کہ مجھے ویزا نہیں ملا ۔Wrestler Disappointed By Not Getting Visa ,Could Not Participate In World Championship