بین الاقوامی یوگا ڈے کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ومینز کالج میں پانچ روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔
اس پروگرام کا انعقاد کالج میں بچوں میں امراض کی ماہر ڈاکٹر حمیدہ طارق اور کالج کی پرنسپل نعیمہ خاتون نے کی۔ اس موقعے پر 30 سے زائد اساتذہ نے یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
بین الاقوامی یوگا ڈے: اے ایم یو میں پانچ روزہ ورکشاپ
دنیا بھر میں 21 جون کو یوم یوگا منایا جاتا ہے۔ یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے۔
world yoga day
ورکشاپ کے آغاز میں مہمان خصوصی ڈاکٹر حمید طارق کو ورکشاپ کی کارڈینیٹر اور اور یوگا کے ماہر پروفیسر راجندر سنگھ نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے استقبال کیا۔
ڈاکٹر حمیدہ طارق کا کہنا تھا کہ 'یوگا ہندوستان کی سیکڑوں سال پرانی روایت کا حصہ ہے۔ اچھی صحت، تندرستی، ذہنی سکون اور اعتماد حاصل کرنے کے لئے یوگا ایک بہترطریقہ ہے'۔