اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: عالمی یوم آبادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام

عالمی یوم آبادی کے موقع پر میرٹھ میں سماجی تنظیم کی جانب سے عوام کو بیدار کرنے کے لیے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پوسٹر اور بینرز کے ذریعہ بڑھتی آبادی سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری دی گئی

میرٹھ: عالمی یوم آبادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام
میرٹھ: عالمی یوم آبادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام

By

Published : Jul 12, 2021, 4:09 AM IST

ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں عالمی یوم آبادی کے موقع پر سماجی تنظیم کی جانب سے عوام کو بیدار کرنے کے لیے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پوسٹر اور بینرز کے ذریعہ بڑھتی آبادی سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ ساتھ ہی حکومت سے بڑھتی آبادی پر لگام لگانے کے لیے جلد قانون بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

میرٹھ: عالمی یوم آبادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام

میرٹھ کے دیوناگری انٹر کالج کے این سی سی کیڈیٹس نے پوسٹر بینر کے ذریعے بڑھتی ہوئی آبادی سے عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی اور تیزی سے بڑھ رہی آبادی سے ہونے والے نقصانات کی جانکاری دی۔

میرٹھ: عالمی یوم آبادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام

میرٹھ کے کمشنری چوراہے پر کھڑے ہوکر تمام نوجوانوں نے ایک آواز میں آبادی پر لگام لگانے کی بات کہی۔

میرٹھ: عالمی یوم آبادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام

اس موقع پر بی جے پی کے سینیئر لیڈر لکشمی کانت واجپئی نے بھی بڑھتی ہوئی آبادی کو ملک کے لیے نقصان دہ بتایا اور قانون بنانے کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: UP Population policy: اترپردیش کی آبادی پالیسی جاری


انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اس ملک کی ترقی میں کہیں نہ کہیں رکاوٹ پیدا کرتی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے اس ملک کی آبادی کو بھی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ تبھی ملک کے ہر ایک شہری کو سہولیات مہیا کرائی جا سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details