تمباکو مخالف عالمی یوم کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے ریڈیو تھریپی شعبہ میں مریضوں اور ان کی تیمارداروں کو تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بتایا گیا۔ فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ کس طرح تمباکو نوشی اور دیگر شکلوں میں تمباکو کا استعمال کینسر، دل کی بیماریوں، فالج، پھیپھڑوں کی بیماریوں، دائمی سانس کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔World No Tobacco Day Organized in Aligarh
پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، جے این ایم سی) نے تمباکو مخالف عالمی یوم کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو کا استعمال تپ دق، آنکھوں کی بیماریوں اور مدافعتی نظام کے مسائل و خطرات کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کے بیداری اور آگہی سے کئی مہلک بیماریوں کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔اس سال کے تمباکو مخالف عالمی یوم کے تھیم 'کرہ ارض کے لئے زہر' موضوع پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے پروفیسر محمد اکرام (چیئرمین شعبہ ریڈیوتھریپی) نے اپنی نظم بھی سنائی جس میں تمباکو کے استعمال سے دور رہنے کی تاکید کی گئی تھی۔وہی میڈیکل کالج میں ہی دوسری جانب ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے حوالے سے ایک مختصر ڈرامہ پیش کیا۔