میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں آج ورلڈ لٹریسی ڈے کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ اردو اور ساھیتیک سانسکرتک پریشد کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں طلبہ و طالبات کے درمیان مباحثہ کے لیے بی اے اور ایم اے کے طلباء نے شرکت کی۔
اس موقعے پر طلبہ نے عنوان زبان کے فروغ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ترجمہ کے ذریعے زبان کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔ ورلڈ لٹریسی ڈے کے موقعے پر میرٹھ میں جس طرح سے طلبہ نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کی بات کہی، وہیں اس کے نقصانات بھی بتائے۔ دوسری جانب ترجمہ نگاری کے فن نے تعلیم کو آسان بنا دیا ہے۔ خاص طور پر جدید ٹیکنالوجی سے مختلف زبانوں کو بھی بآسانی سے سمجھا اور جانا جا سکتا ہے۔