گریٹرنوئیڈا: اتر پردیش کےگریٹر نوئیڈا کے یتھارتھ ہسپتال کے اشتراک سے عالمی یومِ قلب(World Heart Day) بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔اس پروگرام میں نوئیڈا کے پولیس کمشنر الوک سنگھ مہمان خصوصی رہے۔World Heart Day Celebration Greater Noida In Uttar Pradesh
پروگرام میں مقامی لوگوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی،پولیس کمشنر الوک سنگھ نے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر سڑک پر سائیکل چلائی اور خود کو فٹ رہنے کے لئے لوگوں کو بیدار کیا۔
چلتا رہے میرا دل،عالمی یوم قلب پر پولیس کمیشنرکا پیغام انہوں نے سائیکل چلا کر لوگوں کو فٹ رہنے کا مثبت پیغام بھی دیتے ہوئے کہا کہ آپ سائیکل چلا کر کر فٹ رہ سکتے ہیں۔آپ کی صحت اچھی رہ سکتی ہے۔آپ پوری سے فٹ بھی رہ شکتے ہیں۔ پروگرام میں ٫گاتا رہے میرا دل، کے بجائے ٫چلتا رہے میرا دل،کا گانا لگایا گیا۔ نوئیڈا کے جوائنٹ پولس کمشنر لوو کمار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Shiv Sena Dussehra Rally دسہرہ کے موقع پر ممبئی میں شیوسینا کے دونوں گروپ کا طاقت کا مظاہرہ
پولیس کمشنر الوک سنگھ نے کہا کہ انسان کو وہ کام کرنے چاہئیں جس سے وہ خوشی محسوس کرے۔ لوگوں کو خوش کرنے کے لئے اچھے کام کریں ،
صحت اچھی رہے گی تو دل بھی چلتا رہے گا۔اس لئے ذہنی اور جسمانی دونوں طرف سے صحت مند رہنے کی ضرورت ہے ۔صحت مند معاشرہ ایک سماج کی تشکیل دے سکتا ہے۔World Heart Day Celebration Greater Noida In Uttar Pradesh