علی گڑھ: انٹیگریٹیڈ کمیونٹی ہیلتھ (آئی سی ایچ) پر عالمی کانگریس کے انعقاد کے سلسلہ میں اجمل خاں طبیہ کالج، اے ایم یو کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ تحفظی و سماجی طب کی پریس کانفرنس میں پروفیسر عبید اللہ خاں اور اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر بی ڈی خان نے بتایا کہ ہندوستان سمیت امریکہ، برطانیہ، ایران، چین، بنگلہ دیش اور افغانستان کی نمائندگی کرنے والے ماہرین اور مندوبین اس عالمی کانگریس میں شرکت کریں گے۔ اس کا مقصد عالمی پیمانے پر صحت عامہ کے سلسلہ میں دنیا بھر میں متنوع طبی نظاموں کو مربوط کرنا ہے۔
آئی سی ایچ 2024، عالمی طبی ماہرین کے لیے طبی معلومات کے تبادلے اور باہمی تعاون کی راہ ہموار کرنے والا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔انھوں نے عالمی کانگریس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کمیونٹی میڈیسن کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملے گا۔
پروفیسر اشرف نے بتایا کہ مندوبین اور ماہرین امریکہ، برطانیہ، ایران، چین، بنگلہ دیش، افغانستان وغیرہ اور ہندوستان سے بھی متوقع ہیں۔ انہوں نے تھیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ دنیا بھر میں معاشرے کی بہتر صحت کے لیے دنیا بھر میں رائج مختلف طبی نظام کو مربوط کیا جائے۔