اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: اساتذہ کو جدید تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے ورکشاپ - مئو کی خبر

پرائمری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس ضمن میں 'نشٹھا' نامی ورکشاپ کا اہتمام محکمہ تعلیم کے ذریعہ کیا گیا۔ پانچ روزہ ورکشاپ میں اساتذہ کو جدید تعلیم سے روشناس کرایا گیا۔

اساتذہ کو جدید تعلیم سے روشناش کرانے کے لیے ورکشاپ
اساتذہ کو جدید تعلیم سے روشناش کرانے کے لیے ورکشاپ

By

Published : Mar 8, 2020, 7:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں منعقد ہوئے پانچ روزہ ورکشاپ کے دوران پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔ اساتذہ نئے طرز کی ٹریننگ سے کافی مطمئن نظر آئے۔ انہیں درس و تدریس کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی جانکاری دی گئی۔

اساتذہ کو جدید تعلیم سے روشناش کرانے کے لیے ورکشاپ

این سی ای آر ٹی کے ذریعے تیار کیے گئے اس ٹیچنگ ماڈل کو ان اساتذہ کو پروجکٹر کی مدد سے ٹریننگ دی گئی۔ اسسٹنٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر کی نگرانی میں جاری ٹریننگ ورکشاپ میں پرائمری اسکول پر تعینات ہیڈ ماسٹر، اسسٹنٹ ٹیچر کے ساتھ ساتھ شکشامتر بھی مستفیض ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details