ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پریس انفارمیشن بیورو کی جانب سے کیے گئے ورکشاپ میں دیہی علاقوں کے صحافیوں نے شرکت کی۔ انہیں پی آئی بی کے افسران نے بدلتے دور میں صحافت کرنے کی ترکیب بتائی۔ ورکشاپ میں صحافیوں کے مسائل بھی سنے گئے، ساتھ ہی صحافیوں کے لیے چلائی جانے والی اسکیم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
شہر کے ضلع پنچایت کے آڈیٹوریم میں ہوئے اس ورکشاپ میں دیہی علاقوں کے صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ورکشاپ میں انتظامیہ کے تمام بڑے افسران نے بھی شرکت کی۔