اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدوروں کو ملے گی پانچ لاکھ روپئے کی کیش لیس سہولت - دو لاکھ روپئے منظور کیا جائےگا

ایڈیشنل لیبر کمشنر بی کے رائے نے بتایاکہ مکھیہ منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کو بیماری کی صورت میں سرکاری اسپتالوں اور بورڈ کے ذریعہ منتخب اسپتالوں میں پانچ لاکھ روپئے کی حد تک مفت طبّی سہولت مہیا کرائی جائےگی۔

yogi government
یوگی حکومت

By

Published : Jul 7, 2021, 10:38 PM IST

اترپردیش حکومت نے غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کو بیماری کی صورت میں سرکاری اسپتالوں اور بورڈ کے ذریعہ منتخب اسپتالوں میں پانچ لاکھ روپئے کی حد تک مفت طبّی سہولت مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل لیبر کمشنر بی کے رائے نے بتایاکہ مکھیہ منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کو بیماری کی صورت میں سرکاری اسپتالوں اور بورڈ کے ذریعہ منتخب اسپتالوں میں پانچ لاکھ روپئے کی حد تک مفت طبّی سہولت مہیا کرائی جائےگی۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ حادثہ بیمہ اسکیم کے تحت رجسٹرڈ غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کو اترپردیش سماجی تحفظ بورڈ کے ذڑیعہ کسی قسم کے حادثہ میں 25فیصد کی معذوریت کی صورت میں پچاس ہزار روپئے 50فیصد کی معذوریت کی صورت میں ایک لاکھ روپئے اور مکمل طور پر جسمانی معذوریت دونوں ہاتھوں یا دونوں پیروں یا دونوں آنکھ ایک پیر اور ایک آنکھ خراب ہو جانے نیز موت ہو جانے کی صورت میں بورڈ کے ذریعہ متعلقہ مزدور کے لواحقین کو دو لاکھ روپئے منظور کیا جائےگا۔

ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 9جون 2021کو غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کو سماجی تحفظ کو یقینی بناتے کےلئے اترپردیش ریاستی سماجی تحفظ بورڈ کو پورٹل لانچ کیا اور غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کے فلاح و بہبود کےلئے چلائی جا رہی دو اسکیمیں کا اعلان کیاتھا۔ اس میں مکھیہ منتری آروگیہ یوجنا اور مکھیہ منتری حادثہ بیمہ اسکیم شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اترپردیش: اویسی کے بیان پر یوگی کا رد عمل

ایڈیشنل کمشنر نے بتایاکہ اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کےلئے مزدور کو اترپردیش سماجی تحفظ بورڈ میں رجسٹریشن کرانا ضروریہے۔مزدور اپنا رجسٹریشن www.upssb.in پورٹل کے توسط سے آن لائن یا کسی سی ایس سی، لوک وانی کے ذریعہ کرا سکتے ہیں۔رجسٹریشن کےلئے آدھار کارڈ، بینک پاس بک کی کاپی اور موبائل او ٹی پی کےلئے موبائل نمبر ضروری ہوگی۔ رجسٹریشن کےلئے 18سال سے زائد لیکن 60سال سے کم ہو اور غیر منظم شعبہ کے مزدور یا خود کا روزگار والے جن کی آمدنی ماہانہ پندرہ ہزار روپئے سے کم ہے، اس کے اہل ہوں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details