اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدوروں کے چاول اُترائی روک دینے سے افراتفری

بارہ بنکی کے ایف سی آئی گودام میں مزدوروں کے چاول اُترائی روک دینے سے افراتفری مچ گئی۔ افراتفری کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ تمام بڑے افسر موقع پر پہنچ گئے اور کافی جدوجہد کے بعد مزدوروں کو راضی کیا، تب جاکر چاول اتارنے کا کام شروع ہوا۔

مزدوروں کے چاول اترائی روک دینے سے افرا تفری
مزدوروں کے چاول اترائی روک دینے سے افرا تفری

By

Published : Dec 5, 2019, 12:24 PM IST

بارہ بنکی کے دیوا روڈ پر واقع فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام میں طے وقت سے زیادہ کام کرائے جانے سے مزدور ناراض ہو گئے اور چاول اتارنے کا کام بند کر دیا۔

مزدوروں کے چاول اترائی روک دینے سے افرا تفری، دیکھیں ویڈیو

مزدوروں کا الزام ہے کہ ان سے طے وقت سے زیادہ کام لیا جاتا ہے اور اس کے بدلے میں کچھ خاص نہیں دیا جاتا۔ یہ سلسلہ متعدد دنوں سے جاری تھا۔ جس سے ایف سی آئی مزدور کافی پریشان تھے۔

ایف سی آئی مزدور یہاں برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ ان کے متعدد دیگر مسائل ہیں، لیکن انتظامیہ ان پر غور کرنے کے بجائے ایف سی آئی پر تمام ذمہ داری ڈال دیتی ہے، جبکہ کام اپنی مرضی کے مطابق کراتا ہے۔اس سے مزدور اور بھی غصہ میں تھے۔

مزدوروں کے اس رخ سے انتظامیہ کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ فوراً وہاں تمام متعلقہ افسران پہنچ گئے اور انہیں منانے کی کوشش شروع کردی۔ کافی وقفے کے بعد مزدور راضی ہوئے تو چاول اترائی کا کام شروع ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details