اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدور نقل مکانی کرنے پر مجبور

گجرات اور مدھیہ پردیش سے نقل مکانی کرکے آرہے مزدوروں کو جھانسی سرحد پر پولیس نے روک دیا، جس کے بعد مزدور ہنگامہ کرنے لگے اس سے سرحد پر تقریبا 15 کلومیٹر طویل جام لگ گیا۔

مزدور نقل مکانی کرنے کو مجبور
مزدور نقل مکانی کرنے کو مجبور

By

Published : May 16, 2020, 11:51 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے دوسرے ریاست میں پھنسے مزدور نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں۔ اس دوران گجرات اور مدھیہ پردیش سے نقل مکانی کرکے آرہے مزدوروں کو جھانسی سرحد پر پولیس نے روک دیا، تو مزدور ہنگامہ کرنے لگے جس سے سرحد پر تقریبا 15 کلومیٹر طویل جام لگ گئی۔

جانکاری کے مطابق سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد ضلع انتظامیہ نے سرحد پر نگرانی سخت کر دی ہے، اس دوران دوسرے ریاست سے ٹرک پر سوار ہوکر گھر جارہے تارکین وطن مزدوروں کو پولیس نے سرحد پر روک دیا۔ اس کے بعد انتطامیہ پر مشتعل ناراض مزدوروں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔

جس سے قومی ساہراہ پر شدید جام لگ گئی اس دوران کئی ایمبولینس بھی جام میں پھنسی رہی حالانکہ انتظامیہ نے جام ہٹانے کی کافی کوشش کییکن وہ نا کام رہے وہیں مزدور نعرے بازی کرتے رہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details