اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشی نگرکے سات فیکٹریوں میں کام جلد شروع

ریاست اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے ضلع انتظامیہ نے کچھ شرطوں کے ساتھ سات صنعتی اکائیوں میں کام شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔

کشی نگرکے سات فیکٹریوں میں کام جلد شروع
کشی نگرکے سات فیکٹریوں میں کام جلد شروع

By

Published : Apr 23, 2020, 5:46 PM IST

آفیشیل ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع کی سبھی صنعتی اکائیوں میں کام بند کردیا گیا تھا۔

سات اکائیوں کو جمعرات سے کام شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔

ان اکائیوں میں سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے 60 سے زیادہ مزدوروں کو کام ملنا شروع ہوگیا ہے۔

ضلع میں بند پڑے صنعتی اکائیوں میں کام شروع کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ انڈسٹریز اینڈ انٹرپرائز پروموشن سینٹر احاطے میں صنعتی اکائیوں کو چلانے کی میٹنگ ہوئی تھی۔

اس میں ضلع کے 20کاروباری شامل ہوئے تھے۔

ان میں سے آٹھ اکائیوں کو چلانے کے لئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے شرط کے ساتھ چلانے کی اجازت دی ہے۔

شرط کے مطابق ان اکائیوں کو سینیٹائزیشن، مزدوروں کی تھرمل اسکریننگ، بچاس فیصدی مزدوروں سے کام کے علاوہ مزدوروں کے لئے ماسک،ہاتھ تھونے کے لئے صابن،پینے کے پانی کا نظم،سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے کام کا آغاز کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details