بریلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت شہر کے ترقی کے لیے منتخب کردہ 6 وارڈوں کی سڑکوں کی تعمیر اور ان کی مرمت کام کام جائے گا، ان میں تقریباً 28 سڑکیں شامل ہیں۔
سڑکوں کی دونوں جانب سائن بورڈ لگائے جائیں گے جس پر شہر کی تاریخی شخصیات کے بارے میں لکھا جائے گا۔ اسمارٹ سٹی میں گاندھی گارڈن، رام پور گارڈن، اعظم نگر، سکلا پور، فالتون گنج اور نومحلہ وارڈ شامل ہیں۔
بریلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ابھیشیک آنند کے مطابق ہیریٹیج واک پر ٹہلنے کے دوران شہر کے لوگ سائن بورڈ پر بریلی کے انقلابیوں کی قربانیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکیں گے جنہوں نے سنہ 1857 کے انقلاب میں حصّہ لیا تھا۔