جامعہ ایمانیہ ناصریہ کے پروگرام میں حضرت فاطمہ زہرا کی خدمات کو یاد گیا گیا۔ اس موقع پر منقبت بھی پیش کئے گئے۔ شیعہ علما کرام نے کہا کہ ان پر شر پسندوں نے حملہ کیا تھا، جس میں وہ زخمی ہوئی تھیں، پھر اس کے ایک ماہ کے اندر وہ انتقال کر گئیں۔
جامعہ ایمانیہ ناصریہ کے اس پروگرام میں شعیہ علما کرام نے خواتین کے فرائض و حقوق پر گفتگو فرمائی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ ایمانیہ ناصریہ کے پرنسپل مولانا محفوظ الحسن خاں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ ہے۔ آج جب معاشرے میں خواتین پر ظلم کیا جارہا ہے مغربی ثقافت نے ان کی عزت و احترام میں کمی کی ہے ایسے میں اسلام خواتین کے وقار اور حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔