ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہاکی کے جادوگر کے نام سے مشہور مرحوم کنور دگوجے سنگھ بابو عرف کے ڈی سنگھ بابو کی سالگرہ کے موقع پر خاتون ہاکی کھیل کا انعقاد کیا گیا۔ رائبریلی اور بارہ بنکی ضلع کے درمیان ہوئے اس کھیل کا افتتاح سابق ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپ نے کیا۔
بارہ بنکی: کے ڈی سنگھ بابو کی سالگرہ کے موقع پر خواتین ہاکی کھیل کا انعقاد بارہ بنکی کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں ہوئے اس کھیل سے قبل سابق ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپ نے سب سے پہلے کے ڈی سنگھ بابو کی تصویر پر گل پوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر کھلاڑیوں سے ملنے کے بعد اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ بابو کے ڈی سنگھ نے بارہ بنکی کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔
بارہ بنکی: کے ڈی سنگھ بابو کی سالگرہ کے موقع پر خواتین ہاکی کھیل کا انعقاد یہ بھی پڑھیں: 'بین مذاہب جوڑے کی شادی پر قانون لانے کا کوئی منصوبہ نہیں'
انہوں نے کہا کہ کے ڈی سنگھ بابو متعدد دفعہ بین الاقوامی ہاکی میچ میں بھارتی ٹیم کے رکن رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے دیہی علاقوں میں ہاکی کو فروغ دینے کے لیے بھی تمام کوششیں کی ہیں۔
پروگرام کے آخر میں اروند سنگھ گوپ نے ایشیا کپ سنہ 2016 کے برونز میڈل ونر، آسٹریلیائی لیگ سنہ 2017، یوتھ اولیمپک سنہ 2018 کوالیفائیر، انڈر 23 سکس نیشن بیلجیم گولڈ میڈل، یوتھ اولیمپک گولڈ میڈل، 13 گول کرنے والی ہونہار خاتون ہاکی کھلاڑی ممتاز کو شال اور یادگاری نشان دیکر اعزاز سے نوازا گیا۔