ریاست اترپردیش میں کانپور کے چمن گنج علاقہ میں واقع محمد علی پارک میں گزشتہ 35 دنوں سے شہریت ترمیمی قانون، این پی آر، اور این آر سی کے خلاف مطاہرہ جاری ہے ۔
گزشتہ رات اچانک پو لیس نے مظاہرے پر بیٹھیں، خواتین پر مبینہ طور پر زیادتی کرتے ہوئے لاٹھیاں چلائیں اور وہاں موجود تمام چیزوں کو توڑ پھوڑ کر پارک کو مظاہرین سے خالی کرا لیا۔
خواتین کا مظاہرہ اب محمد علی پارک سے روڈ پر۔ویڈیو پولیس نے پارک میں موجود تمام اثاثہ اپنے ساتھ لے گئی، جس کے بعد ناراض خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر سڑک پر ہی مظاہرہ کرنے لگیں، تقریبا ایک کلومیٹر سے زائد طویل یہ مظاہرہ پورا دن چلتا رہا ۔
آدھی رات میں بیٹھی ان خواتین سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بات کی توانہوں نے بتایا کہ جب تک شہریت ترمیمی قانون حکومت واپس نہیں لے گی، تب تک ہم سڑکوں پر مظاہرہ کرتے رہیں گے ۔