ریاست اترپردیش کے ضلع سیتاپور میں ایک ماں نے اپنی ہی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
اے ایس پی مدھوبان سنگھ کا کہنا ہے کہ 'کچھ عرصہ قبل اس لڑکی نے ماں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی، جس سے غصہ ہوکر اس خاتوں نے اپنے داماد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا، اس معاملے کی ابھی بھی تحقیق جاری ہے'۔