یہاں ان کے ذریعہ تیار پروڈکٹس کی نمائش کے لئے دو دوکانوں کا افتتاح کیا گیا۔
یہاں وہ اپنے پروڈکٹس کی نمائش کر کے بہتر کمائی کر سکیں گی۔
خواتین سیلف ہیلپ گروپس کے شوروم کا افتتاح واضح ہو کہ 'سیلف ہیلپ گروپس' کی خواتین کثیر تعداد جدید اور دلکش پروڈکٹس تیار کرتی ہیں تاہم ان کو ابھی تک کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں مل پاتا تھا۔
جس کی وجہ سے وہ بہتر کمائی نہیں کر پاتی تھیں۔
اب ضلع انتظامیہ نے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کے ہنر اور ان کے پروڈکٹس کو فروغ دینے کے لئے انہیں دو دوکانیں مہیا کرائی ہیں۔
جہاں وہ اپنے پروڈکٹس کی فروخت کر سکیں گی۔
انتظامیہ کی اس مدد سے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین خوش ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اس سے انہیں وہ پلیٹ فارم مل گیا ہے۔
اس قسم کی پہل انہیں کافی لمبے وقفے سے درکار تھی۔
ان تمام سیلف ہیلپ گروپس زیادہ تر کمزور طبقے کی خواتین ہیں۔
مزید پڑھیں:معروف شاعر منور رانا کے خلاف مقدمہ درج، ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت
انہیں انتظامیہ کی اس مدد سے کافی فائیدہ ہوگا اور دیگر خواتین بھی اس سے منسلک ہونے کے لئے متاثر ہوں گی۔