خواتین کا کہنا ہے کہ غیر معمولی مہنگائی نے ہر گھر کا بجٹ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس سلسلے میں برہم خواتین نے ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کلکٹر کے دفتر پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔
غیر معمولی مہنگائی کے خلاف خواتین کا احتجاج - Consumer Goods Price
اترپردیش کے ضلع مرآداباد میں آئے دن بڑھتی مہنگائی اور آسمان چھوتی سبزیوں کی قمیت کے خلاف خواتین نے جم کر احتجاج کیا۔
کلکٹریٹ پر احتجاج کے دوران خواتین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں کوئی سہولت نہیں دی گئی ہے، بجلی کا بل جمع نہ کرنے پر بجلی کاٹ دی گئی ہے، بچوں کی اسکول فیس میں کوئی راحت نہیں دی گئی ہے اور اس کے بعد دودھ دہی ڈیری پروڈکٹ کے ساتھ ساتھ آلو، پیاز اور ٹماٹر جیسی بنیادی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہر گھر کا بجٹ بگڑ چکا ہے۔
گذشتہ دنوں ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر انسان کے گھر کا بجٹ پہلے سے ہی بگڑا ہوا ہے اور اوپر سے اب اس مہنگائی نے لوگوں کو کافی پریشانی میں ڈال دیا ہے۔مہنگائی کے خلاف کلکٹرڈ پر گلے میں آلو ٹماٹر اور سبزیوں کے ہار ڈال کر پہنچی خواتین نے کہا کہ جس طرح سے لگاتار ملک میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔