احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ٖٖفرحت خان نے کہا کہ جس حوصلہ کو لیکر ہم یہاں آئے تھے آج 25دن کے بعد ہمارا حوصلہ اور بلند ہوگیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم یہاں سے اُٹھیں تو سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کو ختم کئے جائے ہم یہاں سے جب تک نہیں اُٹھے گے،ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں پر سبھی مظاہب کے لوگ پیار و محبت سے رہتے ہوئے آرہے ہیں۔
عظمیٰ نے کہا کہ ہم جب تک نہیں اٹھے گے جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو مذہب،برادری اور طبقات کے نام پر کسی قیمت پر ٹوٹنے نہیں دیاجائے گا۔
شیبانے کہا کہ ہمارا مشن پہلے دن سے یہی ہے کہ ہم ایک اِنچ بھی ہم نہیں ہٹے گے جب تک اس قانون کو واپس نہیں لیا جاتا، ہم آگے بڑھ سکتے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹ سکتے، جب تک یہ سرکار یہ قانون واپس نہیں لے گی پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔