اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنو: سی اے اے کے خلاف خواتین دھرنے پر - شہریت ترمیمی قانون

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 19 دسمبر کو لکھنؤ میں پر تشدد احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد پولیس کی سختی نے لوگوں کے حوصلے پست کردئیے تھے لیکن اب خواتین نے اس قانون کے خلاف مورچہ کھول دیا۔

سی اے اے کے خلاف خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں
سی اے اے کے خلاف خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں

By

Published : Jan 17, 2020, 9:07 PM IST


ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں خواتین نے شاہین باغ کے طرز پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئیں ہیں۔

سی اے اے کے خلاف خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں

دھرنے پر موجود کئی خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ'جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی، ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے خواہ ہمیں کتنی بھی قربانیاں دینی کیوں نہ پڑیں۔

انکا کہنا ہے کہ ہمیں مودی حکومت کے اچھے دن نہیں چاہیے بلکہ ہمارے وہی پرانے دن واپس لوٹا دو، ہم اسی میں خوش ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے شہر میں مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس سے موسم کافی سرد ہو گیا ہے تاہم پرانے شہر کے چوک علاقے میں کلاک ٹاور کے نیچے کھلے آسمان میں خواتین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details