اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: خاتون نے دکاندار کی پٹائی کی - دوست کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر سہیلی نے دکاندار کی پٹائی۔

میرٹھ میں ایک خاتون کے ساتھ ہوئی بد سلوکی کے معاملے میں خاتون کی سہیلی نے غصہ میں آکر ملزم شخص کی پٹائی کرڈالی۔

میرٹھ: دوست کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر سہیلی نے دکاندار کی پٹائی
میرٹھ: دوست کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر سہیلی نے دکاندار کی پٹائی

By

Published : Mar 9, 2021, 12:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک دکاندار نے خاتون کے ساتھ بد سلوکی کی، جس کے بعد خاتون کی سہیلی نے دکان میں گھس کر دکاندار کی ڈنڈے سے پٹائی کر ڈالی۔

میرٹھ کے لال کرتی تھانا علاقے میں واقع گنگا پلازا مارکیٹ میں موبائل اسیسریز کی دکان چلانے والے شخص پر الزام ہے کہ موبائل میں ٹیمپرڈ گلاس لگوانے آئی خاتون کا موبائل نمبر حاصل کر اس شخص نے فون پر خاتون سے نازیبا گفتگو کی۔

میرٹھ: دوست کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر سہیلی نے دکاندار کی پٹائی

جس کے بعد خاتون نے اس بات کی جانکاری اپنی سہیلی کو دی، جو ایک سیاسی اور سماجی کارکن بھی ہے، سہیلی کے ساتھ پیش آئے اس واقعہ کے بعد خاتون نے دکان پر جاکر ہنگامہ کیا اور ڈنڈے سے ملزم شخص کی پٹائی کی۔اس پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے بھی معاملہ درج کرنے کے بعد کارروائی کرنے کی بات کہی ہے، وہیں پولیس میں شکایت پہنچنے کے بعد سے ملزم دکاندار فرار ہے۔

میرٹھ کے تھانہ لال کرتی کے ایس او سورج رائے کا کہنا ہے کہ خاتون نے دکاندار کے خلاف چھیڑ خانی کی شکایت درج کرائی ہے اور اب اس معاملے پر کارروائی کی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details