ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک مسلم خاتون کے ذریعہ بی جے پی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد مکان مالک نے خاتون کو مکان سے نکال دیا، جس پر دیوبندی علما نے کہا کہ بھارت آزاد ہے، اور سب کو اپنے حق کے استعمال کی آزادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہر کسی کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے چاہے کوئی کسی بھی پارٹی کی رکنیت حاصل کرے یہ اس کا اپنا ذاتی مسئلہ ہے۔
کوئی بھی مذہب کسی کی ذاتی زندگی میں دخل انداز کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
مدرسہ جامعہ شیخ الہند دیوبند کے مہتمم اسعد قاسمی نے کہاکہ 'بھارت ایک آزاد ملک ہے، جہاں ہر شخص کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا کا حق حاصل ہے، وہ چاہے بی جے پی کی رکنیت حاصل کرے یا ایس پی، بی ایس پی کی اور کانگریس کی،اس میں کسی کو کچھ اعتراض نہیں ہونا چاہیے'۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی مرضی کا مالک ہے ،کسی کی ذاتی زندگی میں دخل انداز ی کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔