اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریاگراج :فریب سے شادی کرکے طلاق دینے کا معاملہ درج

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگراج زون میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور نند کے خلاف جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے۔ساتھ میں خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ تھا۔

By

Published : Sep 15, 2020, 4:38 PM IST

پریاگراج :فریب سے شادی کرکے طلاق دینے کا معاملہ درج
پریاگراج :فریب سے شادی کرکے طلاق دینے کا معاملہ درج

انسپکٹر جنرل آف پولیس پریاگراج زون کی ہدایت پر تھانہ سوراوں پولیس نے خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر ،خسر و نند سمیت تین ملزمان کے خلاف دفعہ 498اے، 323،504،506،495 تعزیرات ہند و جہیز انسداد ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔

روحی بانو بنت انوار احمد نے انسپیکٹر جنرل آف پولیس پریاگراج زون کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کی شادی گزشتہ 9اگست 2020 کو محمد مبین ولد محمد نسیم کے ساتھ ہوئی تھی ۔ گزشتہ 31 اگست کو جہیز کے لئے شوہر مبین خسر نسیم و نند سمّی نے اس کے ساتھ مارپیٹ اور طلاق دینے کے لئے دباؤ ڈالا۔ مبین پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچّے بھی ہیں ۔اس نے فریب سے شادی کی ہے۔ مبین کی سابقہ اہلیہ نکہت سعید نے 2019 میں تھانہ کریلی پریاگراج میں مبین کے خلاف دفعہ 323،504،506 و 498 اے کا کیس درج کرایا ہے ۔


خاتون نے کہا کہمیرے شوہر مبین ،خسر نسیم و نند سمّی نے طلاق نامہ پر مجھ سے جبرا دستخط کرا لئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔
پولیس آئی جی پریاگراج زون کی ہدایت پر تینوں ملزمان کے خلاف کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details