اردو

urdu

By

Published : Aug 11, 2021, 6:42 PM IST

ETV Bharat / state

'خواتین کے استحصال معاملات میں کمی'

کومود شریواستو نے بتایا کہ خواتین بیداری کے ساتھ حکومت کی کوششوں کی وجہ سےاستحصال کا گراف کم ہوا ہے۔ انہوں کہا کہ پولیس بھی خواتین کے معاملوں میں سخت کاروائی کر رہی ہے۔

'خواتین استحصال معاملوں میں کمی درج ہوئی'
'خواتین استحصال معاملوں میں کمی درج ہوئی'

یوپی خواتین کمیشن کی رکن کومود شریواستو نے دعویٰ کیا ہے خواتین استحصال کے گراف میں کمی آ رہی ہے۔ اس کی وجہ خواتین کا اپنے حقوق کے تئیں بیدار ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جن خواتین کےساتھ استحصال کے معاملے پیش آ رہے ہیں۔ اس کی اصل وجہ معاشی صورتحال ہے۔

'خواتین استحصال معاملوں میں کمی درج ہوئی'

اترپردیش کے بارہ بنکی میں عوامی سماعت کےلیے آئیں کومود شریواستو نے بتایا کہ خواتین بیداری کے ساتھ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے استحصال کا گراف کم ہوا ہے۔ انہوں کہا کہ پولیس بھی خواتین کے معاملوں میں سخت کاروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عام آدمی پارٹی سماج کے ہر طبقہ کے ساتھ کھڑی ہے: بھورے حسین

کچھ معاملات جو سامنے آتے ہیں ان میں کہیں نہ کہیں متاثرہ پولیس کے سامنے اپنی بات ٹھیک سے پیش نہیں کر پاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو انصاف دلانے کے لئے ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے ہاٹ لائن نمبر کی شروعات کی گئی ہے۔ جس پر کال کر کے خواتین اپنی شکایت درج کرا سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہیلپ لائین نمبر کے نتائج مثبت ہیں۔ خواتین اس پر فون کر رہی ہیں اور کمیشن ان کے مسائل کو حل کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کمیشن خواتین کو بیدار کرکے انہیں بہ اختیار بنانے میں لگا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details