اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : بیٹیوں کو با اختیاری بنانے کے ٹپس - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے الیتی اسکول عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج میں مشن شکتی پروگرام کے تحت بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔

بیٹیوں کو بتائے گئے بااختیاری کے ٹپس
بیٹیوں کو بتائے گئے بااختیاری کے ٹپس

By

Published : Dec 16, 2020, 7:37 PM IST

ضلع بارہ بنکی میں مشن شکتی کے تحت بیٹیوں کو بیدار اور بااختیار بنانے کے لئے گزشتہ 17 اکتوبر سے مختلف پروگرامز منعقد کرائے جا رہے ہیں۔ اسی ترتیب میں بدھ کے روز شہر کے الیتی اسکول عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج کی طلبہ کے ساتھ خصوصی مباحثہ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں نہ صرف طلبہ کو بیدار کیا گیا بلکہ ان کے تمام شبہات کا حل بھی بتایا گیا۔

بیٹیوں کو بتائے گئے بااختیاری کے ٹپس
مشن شکتی کے تحت منعقد اس پروگرام میں تمام افسران، اسکول کے ٹیچرس اور یونیسیف کی کاؤنسلر ثبا فاطمہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام مقررین نے پہلے طلبہ کو خواتین با اختیاری کے تمام ٹپس بتائے۔ اس کے علاوہ انہیں تحفظ کے موضوع پر بیدار کیا گیا۔ اس کے بعد طلبہ کو اپنی بات رکھنے اور سوالات پوچھنے کا موقع دیاگیا، جس میں طلبہ نے تمام ضروری سوالات کئے۔ طلبہ کے تمام تجسس کو وہاں موجود تمام مقررین نے جواب دیکر ختم کیا گیا۔

اس موقع پر تمام طلبہ کو حکومت کی جانب سے ان کے لئے چلائی جا رہی اسکیمات کے بارے میں بتایا گیا۔ ساتھ ہی انہیں ان کے تحفظ کے لئے بنائی گئی تمام ہاٹ لائن کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کا کب اور کیسے استعمال کر خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details