اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: خواتین نے خون کا عطیہ کیا

ضلع سہارنپور میں مشن شکتی کے تحت جن منچ میں خواتین نے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا۔ اس موقع پر ایک درجن خواتین نے اپنا خون کا عطیہ اور خواتین کو مضبوط کرنے کا عہد بھی لیا۔

سہارنپور: خواتین نے خون کا عطیہ کیا
سہارنپور: خواتین نے خون کا عطیہ کیا

By

Published : Mar 11, 2021, 8:25 AM IST

عالمی یوم خواتین کے موقع پر اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں مشن شکتی کے تحت جن منچ میں خواتین نے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا۔ اس موقع پر ایک درجن خواتین نے اپنا خون کا عطیہ اور خواتین کو مضبوط کرنے کا عہد بھی لیا۔ یہ بلڈ کیمپ اگروال مہیلا سنگم سمیتی کے تعاون سے اور نگر نگم کی جانب سے کیا گیا۔

سہارنپور: خواتین نے خون کا عطیہ کیا

خون کا عطیہ کیمپ کا آغاز گیانیندرا سنگھ، صحت محکمہ سے جڑے افسر ڈاکٹر کنال جین، ممبر پنیت چوہان،پنکی گپتا، لی لی پٹ کی پرنسپل آرتی ٹھکرال، اگروال مہیلا سنگم سمیتی کی صدر ممتا سنگھل اور دیگر افسران نے ربن کاٹ کر اور شمع روشن کر کیا۔

کیمپ میں وندنا دعا پارل متل کاجل گوئل انو چودھری سمن دیوی مدھو اگروال ساریکا گپتا ڈاکٹر ودوشی اور دیگر نے بلڈ ڈونیٹ کیا۔

اس سب سے متاثر ہو کر دو نوجوان راحل گوئل اور شیوم گوئل نے بھی اپنا خون دیا۔ گیانیندرا سنگھ نے خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی مدد کے بنا معاشرے کی ترقی ناممکن ہے۔

انہوں نے بلڈ ڈونیٹ کرنےکو سب سے بڑا عطیہ بتاتے ہوئے کہا کی خواتین نےمعاشرے کے لئے بلڈ ڈونیٹ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ وہ جہاز بھی اڑا سکتی ہیں سرحد پر لڑ بھی سکتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنا خون بھی دے سکتی ہیں۔

انہوں نے خون دینے والی تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details