اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firing in Jalaun مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے خاتون کی موت - جالون میں خاتون کی موت

اتر پردیش کے ضلع جالون میں مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے ایک 45 سالہ خاتون کی موت ہو گئی، پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ Women dies after sustaining bullet injury

مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے خاتون کی موت
مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے خاتون کی موت

By

Published : Apr 29, 2023, 9:18 AM IST

جالون: ریاست اتر پردیش میں ضلع جالون کے اورائی کوتوالی تھانہ علاقے میں مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ پولیس نے آج بتایا کہ یہ واقعہ گوپال گنج کا ہے جو اورائی کوتوالی علاقہ کے تحت آتا ہے۔ ٹنکو یادو کی بیوی پریتی یادو (45) کی لائسنس یافتہ ڈبل بیرل بندوق سے گولی لگنے سے مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ای راج راجہ فورنسک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ اس دوران ٹیم نے جائے وقوعہ سے کئی شواہد اکٹھے کئے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھی گھر والوں سے پوچھ گچھ کرکے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ محلہ گوپال گنج میں لائسنس یافتہ 12 بور بندوق سے گولی لگنے سے پریتی نامی خاتون کی موت ہوگئی۔ گولی کن حالات میں چلائی گئی، معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل اور خودکشی دونوں پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

وہیں 28 اپریل کو پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ لیلاپور علاقے کے گھرورہ چوراہے کے نزدیک آراضی کے تنازعہ کے سبب قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی شخص کی ایس آر این ہسپتال پریاگ راج میں دوران علاج موت ہوگئی۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت مشرا نے بتایا کہ آراضی کے تنازع کے سبب گاوں کے چھوٹے لال ورما، مگرو ورما، انج ورما و پرنس ورما اور نامعلون ساتھیوں کے ساتھ اشوک کو گولی مار کر شدید طور سے زخمی کر دیا ۔ وہیں شدید زخمی حالت میں اشوک ایس آر این ہسپتال پریاگ راج میں زیر علاج تھا ،جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر قتل کا کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details