اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش کے شہر رامپور میں المناک سڑک حادثہ - رامپور کی خبریں

اترپردیش کے شہر رامپور میں المناک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر خاتون شدید طور پر زخمی ہوئی ہے۔

image
image

By

Published : May 9, 2020, 1:21 PM IST

مرادآباد میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو خواتین روڈ کراس کر رہی تھیں تبھی اچانک سامنے سے آ رہی ایک تیز رفتار اسکارپیو نے زور دار ٹکر ماردی۔

رامپور کے تھانہ گنج علاقہ میں پہاڑی گیٹ کے نزدیک ہوئے سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جب کہ ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہوحے ہی

پولیس کے مطابق چالیس سالہ انجم اور تیس سالہ حنا فہیم دونوں ساتھ میں تاشکہ کالونی کے نزدیک سڑک پار کر رہی تھیں کہ اسی دوران تیز رفتار اسکارپیو گاڑی ('یو پی 14 سی ایچ 3663') نے زور دار ٹکر ماردی۔

سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت

جس کے نتیجہ میں حنا نامی خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ انجم شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ حادثے کے بعد گاڑی پلٹ گئی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ گنج پولیس موقع پر پہنچی اور تھانہ گنج کے انچارج اجئے کمار نے زخمی خاتون انجم کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے داخل کرایا اور ہلاک شدہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال روانہ کردیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہلخانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details