اتر پردیش کے شہر مرادآباد میں انصاف کے لیے ایک خاتون اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ در در بھٹکنے پر مجبور ہے۔
دراص بنگلور کی رہنے والی شبنم اپنی ایک ماہ کی بچی کو گود میں لے کر انصاف کے لیۓ در در بھٹک نے کو مجبور ہے، شوسل میڈیا پر محبت کا اظہار کرنے اور شادی کے بعد بچی کے پیدا ہونے کے بعد خاوند کی بے وفائی کا کا درد جھیلنے کے بعد انصاف کے لیۓ در در بھٹک رہی ہے ۔شبنم بنگلور کی رہنے والی ہے۔
شبنم کی محبت شوسل میڈیا کے ذریعہ سے مراداباد کے تھانہ اغوان پر کے شاہ رخ سے ہو گئ۔ شبنم نے اپنے محبوب کے جھانسےمیں آکر گھر سے بھاگ کر والدین کی مرضی کے خلاف شاہ رخ سےشادی کرلی تھی۔
پڑھی لکھی پردہ نشیں شبنم نے اپنا درد بیان کیا تو اس آنکھیں بھر آئیں۔