سہارنپور: فرضی افسر گرفتار، جم کر کی گئی پٹائی - آنگن واڑی دفتر میں رجسٹروں کے معائنے کے لیے
ریاست اترپردیش کے سہارنپور دیوبند علاقہ میں آنگن واڑی دفتر میں رجسٹروں کے معائنے کے لیے پہنچے فرضی افسر کو ملازمین نے دفتر میں ہی بند کرکے اس کی زبردست پٹائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم پر کاروائی کے لیے آنگن واڑی ملازمین نے کوتوالی کا گھیراﺅ کرکے پولیس کو تحریری شکایت دی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سی ڈی پی او کی غیر حاضری میں ٹھیلا روڈ پر واقع آنگن واڑی کے دفتر پر پہنچے فرضی افسر کی پول اس وقت کھل گئی جب رجسٹروں کے معائنے کے دوران ایک ملازمہ نے شک ہونے پر اس کا شناختی کارڈ مانگ لیا۔ شناختی کارڈ مانگنے پر فرضی افسر بوکھلا گیا جس کے بعد وہاں پر موجود خواتین نے ہنگامہ شروع کر دیا اور اسے دفتر میں ہی یرغمال بنا لیا گیا۔ اس دوران اس کی زبردست پٹائی کی گئی۔