اردو

urdu

ETV Bharat / state

Women Awareness Programme اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں ورکشاپ کا انعقاد - میرٹھ نیوز

میرٹھ کے اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں خواتین کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ Women Awareness Programme held in Meerut

Women Awareness Program
Women Awareness Program

By

Published : Dec 4, 2022, 9:10 AM IST

میرٹھ: جنسی طور پر ہراساں کرنے والے معاملات کا کس طرح مقابلہ کیا جائے جس کے لیے میرٹھ کے اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ آج بھی خواتین کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنتی ہیں اور اس کے خلاف قانونی حقوق سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے وہ ہراسانی کا شکار ہوتی رہتی ہیں۔ خواتین کو دستیاب قانونی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں ورکشاپ کا انعقاد

خواتین کو کام کی جگہوں پر جنسی امتیاز اور ہراساں کرنے سے بچانے کے لیے پروٹیکشن آف سیکسول ہراسمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا حق ہے۔ سیلویا سیموئل نے ورکشاپ میں اس ایکٹ کے بارے میں مکمل جانکاری دی۔ انہوں نے خواتین کو درپیش مسائل کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے ان کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کے لیے ضروری باتوں کی جانکاری فراہم کی۔ Women Awareness Programme in Meerut

یہ بھی پڑھیں : Seminar On Urdu Journalism فیض عام ڈگری کالج میں اردو صحافت پر سیمینار

ABOUT THE AUTHOR

...view details