شہریت ترمیمی قانون کے خلاف رامپور میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جمع ہو کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، وہیں خواتین اور طالبات نے بھی مظاہرے میں شریک ہو کر مرکزی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔
رامپور میں خواتین و طلبہ کا احتجاج - شہریت ترمیمی قانون کی خبر
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں خواتین، طلبا و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
رامپور میں خواتین و طلبہ کا احتجاج
اس موقع پر مظاہرین نے دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر پولیس کی بربریت کی پرزور مذمت کی گئی۔