اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک حادثہ ہے۔ لواحقین کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تو تحقیقات کی جائیں گی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ اس واقعہ کو لے کر لوگوں میں کئی طرح کے چرچے ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ وہیں علاقہ میں یہ چرچہ ہے کہ خاتون کو کسی نے دھکا دیا ہے۔Woman Dies After Falling Down From Third Floor
Woman Falls From Third Floor: غازی آباد میں خاتون کی تیسری منزل سے گر کر موت - خاتون کی موت
دہلی سے متصل غازی آباد کے کھوڑا علاقے میں آج دوپہر گھر کی تیسری منزل سے گر کر ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر لوگوں کا ہجوم گھر کے باہر جمع ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون خشک کپڑے لینے چھت پر گئی تھی۔ پھر وہ چھت سے گرگئی۔ واضح رہے کہ چھت پر چاروں جانب سے باؤنڈری ہے۔ اس کے باوجود خاتون کا اس طرح گرنا حیران کن ہے۔Woman Dies After Falling Down From Third Floor
یہ بھی پڑھیں: Woman Dies Due To Alleged Medical Negligence: علاج کے دوران خاتون کی موت، فرضی ڈاکٹر کے خلاف رشتہ داروں کا احتجاج
دراصل ہاتھرس کا رہنے والا وجیندر غازی آباد میں کار چلاتا ہے۔ وہ اپنی 24 سالہ بیوی پریتی کے ساتھ کھوڑا تھانہ علاقہ کے سبھاش پارک کالونی میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔ وجیندر صبح کام پر نکلے تھے۔ دوپہر کو پریتی کپڑے اتارنے تیسری منزل پر گئی۔ اس دوران وہ مشکوک حالات میں گر گئی۔ خون زیادہ بہنے سے پریتی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں اس معاملے پر کھوڈا پولس اسٹیشن کے انسپکٹر برجیش کشواہا نے کہا کہ ابھی تک خودکشی یا قتل جیسی کوئی بات سامنے نہیںآئی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پریتی پر اچانک حملہ ہوا اور وہ نیچے گر گئیں۔ Woman Dies After Falling Down From Third Floor