نالے کی صفائی کے دوران خاتون کے کٹے ہوئے ہاتھ پاؤں ملے، علاقہ میں سنسنی نوئیڈا:ریاست اترپردیش نوئیڈا کے سیکٹر 8 میں گتے کی فیکٹری کے نالے سے ایک خاتون کی لاش کی باقیات ملنے سے علاقہ میں خوف وہراس اور سنسنی پھیل گئی۔ نالے میں خاتون کی دو ٹانگیں اور ایک ہاتھ ملنے کی اطلاع پر فیز ون کوتوالی کی پولیس موقع پر پہنچی اور نالے میں صفائی کے بعد باقیات کو نکالا گیا۔ ڈی سی پی ہریش چندر کا کہنا ہے کہ نالے میں انسانی جسم کے کچھ حصے ملے ہیں جو چار سے پانچ دن پرانے معلوم ہوتے ہیں۔ فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ خاتون کی باقیات کو تحویل میں لے کر تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ لاش کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کے کٹے ہوئے ہاتھ سے چوڑی ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انسانی باقیات ملنے کے بعد لوگوں کا ہجوم نالے کے باہر جمع ہوگیا۔ پولیس کو لوگوں کو ہٹانے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ ڈی سی پی ہریش چندر، اے ڈی سی پی شکتی اوستھی، اے سی پی سشیل کمار گنگا پرساد، ایس ایچ او دھرو دوبے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا۔ نوئیڈا اتھارٹی کے ٹھیکیدار کے ذریعہ صفائی کے آپریشن کے دوران نالے میں باقیات ملے۔ سیکٹر 8 نوئیڈا کے ڈی سی پی ہریش چندرا نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے فیز ون پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی تھی کہ سیکٹر 8 میں واقع کچی بستیوں کے پاس پولی تھین میں کچھ مشتبہ چیز پڑی ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ فیس ون پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ چوکی انچارج کے ساتھ فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے پولی تھین کو کھولا تو اس میں انسانی جسم کے کچھ حصے پائے گئے۔ جسے دیکھ کر موقع پر سنسنی پھیل گئی۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جسم کے اعضاء ایک خاتون کے ہیں۔ جنہیں پولیس نے فرانزک تحقیقات کے لیے بھیج دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی جسم کے یہ حصے تقریباً چار سے پانچ دن پرانے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ 2 دن پہلے گریٹر نوئیڈا کے ایکوٹیک-3 تھانہ علاقے کے تحت کلسارا ہنڈن ندی کے کنارے ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی تھی۔ اس خاتون کی بھی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں مجرمانہ واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر کی سڑکوں اور نالوں کے کناروں سے لوگوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔