علیگڑھ: ضلع علیگڑھ کے اوپر کوٹ کوتوالی علاقے میں اس وقت افرا تفری کا ماحول ہو گیا جب پولیس اسٹیشن کے اندر انسپکٹر کی بندوق کی گولی ایک 55 سالہ خاتون عشرت کو لگنے سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ پاسپورٹ انکوائری کے لئے پولیس اسٹیشن آئی تھیں۔ اسی دوران بندوق کی گولی خاتون کے سر میں لگنے سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ خاتون کو فوری طور پر جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔
اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسپکٹر خاتون کے سامنے بیٹھ کر بندوق لوڈ کررہا تھا کہ اچانک فائر ہوگیا اور گولی خاتون کے سر پر لگی۔ پولیس نے زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں جے این میڈیکل کالج منتقل کیا۔ اس موقع پر خاتون کے افراد خاندان بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے تاہم انسپکٹر منوج کمار شرما موقع سے فرار ہوگئے۔
علیگڑھ میں پولیس انسپکٹر کی گولی سے خاتون شدید زخمی
پاسپورٹ انکیوری کے لیے تھانے آنے والی تقریبا 50 سالہ خاتون عشرت کو انسپکٹر کی گولی سر پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ہے، علاج کے لئے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کروا دیا ہے۔
Published : Dec 8, 2023, 6:43 PM IST
|Updated : Dec 8, 2023, 8:12 PM IST
یہ بھی پڑھیں: گیا کی مہابودھی مندر کی سیکوریٹی میں کوتاہی
واقعہ کے بعد زخمی خاتون کی بیٹی شمائلہ نے انسپکٹر پر پاسپورٹ انکوائری کے نام پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا۔ شمائلہ نے کہا کہ انسپکٹر نے ٹیلیفون کرکے میری والدہ کو تھانے بلایا تھا جبکہ والدہ عمرہ کرنے کے لئے پاسپورٹ بنوا رہی تھیں۔ اسی دوران زخمی خاتون سے ملنے پہنچے ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے بتایا کہ تھانے میں انسپکٹر کی بندوق سے خاتون کے سر پر گولی لگی ہے جس کو علاج کے لئے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے، فی الحال انسپکٹر فرار ہے، اس کو تلاش کرکے خاندان والوں کی تحریر کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں شدید غصہ ہیں۔ واضح رہے کہ زخمی خاتون عشرت مقامی صحافی ببلوں کی بہن ہیں۔