ریاست اترپردیش کے رامپور میں خاتون پر چاقو سے حملہ کر کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل رامپور کے شہزاد نگر تھانہ علاقے کے نوگواں دبکا گاؤں کی رہنے والی 35 سالہ شِوانی گذشتہ رات گھر میں اکیلی تھی۔ شوانی کے بچے کی طبیعت خراب تھی جس کی وجہ سے اس کا شوہر سنیل کمار علاج کرانے کے لئے علی گڑھ گیا ہوا تھا۔
اسی دوران چمرپورا گاؤں کا رہنے والا شیوانی کا پھوپھی زاد بھائی پروندر نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر شوانی کو گھر سے باہر بلایا۔ وہ جب گھر کے باہر آئی تو پروندر نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے شوانی بری طرح زخمی ہو گئی اور ملزم واردات کو انجام دیکر فرار ہو گیا۔