اردو

urdu

ETV Bharat / state

woman misbehaved with security guards خاتون کی سکیورٹی گارڈ کے ساتھ بدتمیزی کا ویڈیو وائرل - خاتون کی بدتمییزی

نوئیڈا کے سیکٹر126 کے جے پی گرین وش سوسائٹی میں سنیچر کو ایک خاتون نے وہاں تعینات سکیورٹی گارڈ کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے گالیاں بھی دی۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ woman misbehaved with security guards

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 21, 2022, 7:05 PM IST

نوئیڈا: نوئیڈا کے سیکٹر 126کے ایک سوسائٹی میں ایک خاتون کی جانب سے سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ بدتمیزی، مارپیٹ اور گالی گلوچ کی گئی، موقع پر موجود لوگوں نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا، سکیورٹی گارڈ کی جانب سے دی گئی تحریر کے مطابق پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی بات کہی ہے، بتایا جارہا ہے کہ خاتون سپریم کورٹ میں وکیل ہے، اور پولیس نے اس خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ woman misbehaved with security guards

ایک خاتون نے گارڈ کے ساتھ بدتمیزی کی، ویڈیو وائرل

نوئیڈا کے تھانا سیکٹر 126 کے جے پی گرین وش ٹاؤن سوسائٹی میں ہفتہ کے روز شام میں ایک خاتون نے سو سائٹی کے گارڈ سے انٹری کو لے کر بحث شروع کردی اور پھر گارڈ کے ساتھ بدسلوکی بھی کی، سکیورٹی گارڈز نے جب اس کی مخالفت کی تو خاتون نے گارڈ کو گالیاں دینے لگیں، جس کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ woman misbehaved with security guards in noida

وہیں، دہلی خواتین کونسل کی صدر سواتی مالیوال نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے وائرل ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے خاتون کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کی ہے۔ نوئیڈا کے ڈی سی پی ہریش چندر نے بتایا کہ گارڈ انوپے کمار نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، اسی بنیاد پر خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے گی، بتایا جارہا ہے کہ جس خاتون کا ویڈیو وائرل ہوا ہے، وہ سوسائٹی میں کرائے پر رہتی ہے۔ بتادیں کہ کچھ دنوں قبل نوئیڈا کے سیکٹر 93 بی میں واقع اومیکس سوسائٹی میں شری کانت تیاگی نے ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، جس کے بعد اسے مرادآباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سواتی مالیوال

یہ بھی پڑھیں: Pankhuri Pathak On Shrikant Tyagi: شریکانت تیاگی بی جے پی اور پولیس کے تحفظ میں فرار ہوا، پنکھوڑی پاٹھک

ABOUT THE AUTHOR

...view details