اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: گلا ریت کر خاتون کا قتل - Police are investigating the matter

بہرائچ کے تھانہ رسیا میں گذشتہ شب شیو پور کے رہائشی رام لکھن کی 16 سالہ بیٹی شنکر رانی دیوی کی شرپسندوں نے گلا ریت کر قتل کر دیا۔

بہرائچ: گلا ریت کر خاتون کا قتل
بہرائچ: گلا ریت کر خاتون کا قتل

By

Published : Jun 28, 2020, 8:33 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع بہرائچ کے تھانہ رسیا میں دوہرے قتل کی وجہ سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔ گذشتہ شب شیو پور کے رہائشی رام لکھن کی 16 سالہ بیٹی شنکر رانی دیوی کی شرپسندوں نے گلا ریت کر قتل کر دیا۔

اس تعلق سے آج پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے بتایا کہ 'مقامی پولیس کے ذریعہ پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہے کہ مہلوکین کی شادی تقریبا ایک سال قبل تھانہ درگاہ علاقے میں ہوئی تھی، لڑکی کے والد نے کچھ دن پہلے کسی معاملے کو لے کر گاؤں کے نوجوان چھٹکاؤ کے خلاف قانونی کاروائی کی تھی، جس کے بعد 23 جون 2020 کو پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

گلا ریت کر خاتون کا قتل۔ ویڈیو

معاملے کے بعد پولیس نے آج چھٹکاؤ کے گھر کی تلاشی لی جہاں سے پولیس کو رسی اور دوپٹہ برآمد ہوا ہے جس پر بال لگے ہوئے تھے،

فی الحال پولیس لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details