اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ڈاکٹرز کی لاپرواہی سامنے آئی ہے جس میں حاملہ خاتون نے بروقت علاج نہ ملنے کے باعث ہسپتال کے گیٹ پر ہی بچے کو جنم دیا۔
خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دیا - حاملہ خاتون سہارنپور
سہارنپور میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے سبب حاملہ خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پر ہی بچے کو جنم دیا۔ وہاں موجود دوسری خاتون نے اس کا ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دیا
آپ کو بتادیں کہ حاملہ خاتون کا اسی ہسپتال میں علاج چل رہا تھا اور جب زچگی کا وقت آیا تو اہل خانہ خاتون کو لے کر ضلع ہسپتال پہنچے لیکن ڈاکٹرز کی لاپرواہی کی وجہ سے ہسپتال کے گیٹ پاس بچے کو جنم دیا۔
موقع پر موجود دوسری خاتون نے جب یہ منظر دیکھا تو فوراً اس کا ویڈیو بنا لیا اور چند لمحوں بعد وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگیا۔ ویڈیو کے سامنے آنے سے ہسپتال کی سی ایم ایس نے صفائی دینا شروع کردیا ہے۔