اردو

urdu

ETV Bharat / state

متھرا: شادی خانہ میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ - کسی سے بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی

متاثرہ نے بتایا کہ رات کو میں پانی پینے کے لئے اٹھی، تو وہاں موجود دو افراد نے مجھے پکڑ لیا اور میرے ساتھ عصمت دری کی اور کسی سے بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

جنسی زیادتی کا واقعہ
جنسی زیادتی کا واقعہ

By

Published : Oct 2, 2020, 10:33 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا کے ہائی وے تھانہ علاقہ کے تحت شادی خانہ میں ایک مسافر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس مفرور ملزم کی بھی تلاش کر رہی ہے۔

جنسی زیادتی کا واقعہ

جمعرات کی رات گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے ایک خاندان ہائی وے تھانے علاقے کے ستوہا گاؤں کے قریب ایک ڈھابے میں پناہ لینے کے بعد شادی خانہ پر رک گیا، کنبے میں ایک عورت تھی، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ شادی خانہ کے دو ملازمین نے میرے ساتھ عصمت دری کی۔ نیز یہ دھمکی بھی دی کی اگر وہ کسی کے سامنے بھی اس کا انکشاف کریں گی تو وہ انہیں مار ڈالے گے۔

متاثرہ نے بتایا کہ وہ علی گڑھ سے بھرت پور کی طرف جارہے تھے ، اسی دوران تقریبا رات 9 بجے گووردھان چوراہے کے آگے ان کی کار خراب ہو گئی، وہیں نزدیک میں ایک شادی خانہ تھا جہاں انہوں نے قیام کا فیصلہ کیا۔

متاثرہ نے بتایا کہ رات کو میں پانی پینے کے لئے اٹھی، تو وہاں موجود دو افراد نے مجھے پکڑ لیا اور میرے ساتھ عصمت دری کی اور کسی سے بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی لیکن جب صبح میں اپنے گھر والوں کو بتایا تو انہوں اس کی اطلاع پولیس والوں کی دی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے، ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details