اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، ہلاک ہوئی خاتون کا شوہر سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف پولیس میں تعینات بتایا جاتا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سھارنپور ریلوے اسٹیشن کے قریب بنے ریلوےکوارٹر میں ایک خاتون کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی ملی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی تھانہ صدر پولیس نے لاش کو پھندے سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ خاتون اپنے چھوٹے بچہ کے ساتھ گھر پر اکیلی تھی۔ خاتون کا شوہر سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف پولیس میں تعنات بتایا جاتا ہے۔