جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے سکرارا علاقے میں زمینی تنازع کے سلسلے میں دو فریقین کے مابین ہوئے پرتشدد جھڑپ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ سکرارا علاقے کے بی بی پور گاؤں میں پیر کی دیر شام رام اقبال یادو اور گوری شنکر یادو کے درمیان زمینی تنازع چل رہا تھا۔