مرادآباد: حالات جیسے بھی ہوں، خاندان کی ذمہ داری ماں کے کندھوں پر ہوتی ہے، چاہے وہ گھر چلانے میں مالی طور پر برابر کا حصہ لے رہی ہو، اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی پرورش میں بھی پیچھے نہیں رہتی، اترپردیش کے مرادآباد ضلع میں ایک خاتون کانسٹیبل کی دوہری ذمہ داری اٹھانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں خاتون اپنی بچی کے ساتھ سڑک پر ڈیوٹی کرتی نظر آرہی ہے جو کہ لوگوں میں بحث کا موضوع بن ہوئی ہے۔
Woman Constable Holding Baby on Duty بچی کو گود میں لے کر ڈیوٹی کرتی خاتون کانسٹبل
مرادآباد میں ایک خاتون کانسٹبل اپنی معصوم بچی کو ساتھ لے کر ڈیوٹی کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ Woman Constable Holding Baby on Duty
مرادآباد کے سول لائن کے مصروف ترین چوراہے پیلی کوٹھی میں ایک خاتون کانسٹیبل ڈیوٹی پر تھی۔ خاتون اپنے بچے کو گود میں لیے کھڑی تھی اور ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھی۔ جس کا ویڈیو کسی نے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ اب اس خاتون پولیس کے بارے میں ہر طرف چرچا ہے۔ یہ صرف ایک ماں کی ممتا ہے جو شہر کے گنجان چوراہے پر گاڑیوں کے ہارن اور آلودگی کے درمیان ننھی بچی کو گلے لگا کر اپنا فرض نبھا رہی ہے۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ خاتون تھانہ سول لائن کی کانسٹیبل ہے۔ وہ وہاں پکیٹ ڈیوٹی پر تھی۔ بچے کی صحت کو دیکھتے ہوئے کانسٹبل کو دفتر بھیج دیا گیا۔ Woman Constable Performs Duty While Holding Baby
یہ بھی پڑھیں :خاتون پولیس کانسٹیبل ڈیوٹی کے لیے وقف