اردو

urdu

ETV Bharat / state

Woman Complains to SSP Against in-Laws: خاتون کا سسرال والوں کے خلاف ایس ایس پی سے شکایت - Wife complaint against Sub-Inspector Noushad Ali Khan

علیگڑھ تھانہ سول لائن علاقے کے میڈیکل چوکی میں تعینات سب انسپکٹر نوشاد علی خان کی اہلیہ کرینہ بانو نے اپنے شوہر اور سسرال والوں پر ان کے ساتھ مار پیٹ کرکے گھر سے نکالنے کا الزام عائد کیا Woman Complains to SSP Against in-Laws ہے۔

خاتون کا سسرال والوں کے خلاف ایس ایس پی سے شکایت
خاتون کا سسرال والوں کے خلاف ایس ایس پی سے شکایت

By

Published : Apr 7, 2022, 6:29 PM IST

اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ سول لائن میں تعینات سب انسپکٹر نوشاد علی خان کی اہلیہ نے اپنے سسرال والوں پر مار پیٹ کرکے گھر سے نکالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج ایس ایس پی سے انصاف کی اپیل Woman Complains to SSP Against in-Laws کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق علیگڑھ تھانہ سول لائن علاقے کے میڈیکل چوکی میں تعینات سب انسپکٹر نوشاد علی خان کی اہلیہ کرینہ بانو نے اپنے شوہر اور سسرال والوں پر ان کے ساتھ مار پیٹ کرکے گھر سے نکالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ویڈیو

متاثرہ کرینہ بانو کے مطابق ان کی شادی 29 دسمبر 2019 کو علی گڑھ میں تعینات یوپی پولیس کے سب انسپکٹر نوشاد علی خان کے ساتھ ہوئی تھی۔ ان کے والد نے شادی میں تقریباً 40 لاکھ روپے خرچ کیے تھے، شادی کے کچھ عرصہ بعد متاثرہ کی ایک بیٹی ہوئی جس کے بعد سے سسرال والوں کا ان کے ساتھ رویہ بدل گیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگے اور بلآخر انہیں گھر سے نکال دیا۔ کرینہ بانو نے اپنے شوہر سب انسپکٹر پر طلاق کی دھمکی دینے کا بھی الزام لگایا ہے۔

مزید پڑھیں:

موجودہ وقت متاثرہ خاتون کا شوہر تھانہ سول لائن میں چوکی انچارج کے عہدے پر تعینات ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون نے علیگڑھ ایس ایس پی کو شکایتی درخواست دے کر انصاف کی اپیل کی ہے، متاثرہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی اقصی اور شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، میرا شوہر مجھے اپنے ساتھ کیو نہیں رکھنا چاہتے میں یہ جاننا چاہتی ہو۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details