اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کی - خاتون کی خودکشی

مرادآباد میں ایک خاتون نے اس وقت زہر کھایا جب جہیز کم لانے کے سبب سسرال والے اسے طعنے دیتے تھے، اور اس کے ساتھ زیادتی کیا کرتے تھے۔

خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کی
خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کی

By

Published : Dec 31, 2019, 1:17 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے قصبہ ٹھاکوردوارا کے پاس گبّبن والا گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون کی زہر کھانے سے موت ہوگئی ہے۔

خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کی

خیال رہے کہ موقع پر پہنچ کر دلہن کے گھر والوں نے سسرال والوں پر قتل کاالزام عائد کیا ہے اور کہا کہ اتراکھنڈ کے کاشی پُور سے منسلک اسلام نگر گاؤں کے مقیم افسر علی کی دختر گل افشاں کی شادی پانچ برس قبل مرادآباد میں مقیم ننے کے بیٹے محمد رفیع سے ہوئی تھی۔

لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کی شادی کے بعد سے ہی سسرال والے کم جہیز لانے کے طعنے دیتے تھے اور آئے دن لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کرتے تھے اور مزید جہیز لانے کا مطالبہ کرتے تھے، جس سے تنگ آکر گل افشاں نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کی

زہر کھانے کے بعد گل افشاں کو سرکاری ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا، لڑکی کے والدین نے سسرال والوں کے خلاف ٹھاکوردوارا کوتوالی میں تحریر دی ہے، اور سخت قانون کارروائی کرنے کی بات کہی ہے، جبکہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جانچ کے بعد پولیس ضرور ی قانونی کارروائی کی بات کہ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details