ریاست اترپردیش کے شہر بجنور میں کے تھانہ سیوہارا علاقے کے پورن پور گاؤں میں گزشتہ شب ببیتا نے پنکھے میں پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔
واضح رہے کہ ببیتا کی عمر 25 برس تھی، جبکہ ببیتا کے گھر والوں کا الزام ہے کہ ببیتا کے شوہر ستویر کا کسی لڑکی سے ناجائز تعلق تھا جس کی وجہ سے ستویر نے اپنی اہلیہ کا گلا دبا کر قتل کردیا۔