میرٹھ میں بچہ چوری کے الزام میں خاتون کی پٹائی - woman beaten up on suspicion of child theft in meerut
ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں لساڑی گیٹ تھانہ علاقہ میں دو بچوں کی گمشدگی کا واقعہ پیش آیا۔
دونوں بچوں کی عمر تقربیاً 4 سال بتائی گئی جو گھر کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اچانک غائب ہوگئے۔
بچوں کے گھروالوں نے مبینہ طور دو خواتین پر بچوں کو چوری کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بچہ کی ماں کے مطابق ایک خاتون چلی گئی جبکہ دوسری خاتون کو مقامی افراد نے پکڑ اس کی پٹائی کی اور اسے پولیس کے حوالہ کردیا۔
پولیس اس سلسلہ میں مصروف تحقیقات ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ لگانے میں مصروف ہے۔
پولیس حراست میں موجود خاتون نے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بچہ چوری میں ملوث نہیں ہے۔
ایس پی اکھلیش نارائن نے بتایا کہ لوگوں کو ہنگامہ آرائی سے روکتے ہوئے منتشر کردیا گیا۔ انہوں نے بہت جلد بچوں کو برآمد کرنے کا بچوں کے والدین کو یقین دلایا ہے۔