نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 49 تھانے میں بھارتیہ کسان یونین کے لیڈروں کے خلاف برولا میں ایک زمین کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس ایف آئی آر میں بی کے یو کے مغربی یوپی صدر پون کھٹانہ اور سبھاش چودھری کے نام ہیں۔ بی کے یو لیڈروں کا الزام ہے کہ نوئیڈا کمشنریٹ پولس کسانوں کی تحریک کو دبانے کے لیے بی کے یو لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔
اس کے خلاف بی کے یو کے رہنماؤں نے سینکڑوں کسانوں کے ساتھ سیکٹر 49 تھانے کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران نوئیڈا زون 1 کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریش چند اور پولیس اسٹیشن سیکٹر 49 میں کسانوں کے وفد کے درمیان آدھے گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ بات چیت میں، بی کے یو کے قومی میڈیا انچارج سبھاش چودھری نے مطالبہ کیا کہ بی کے یو کے رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔